
Monthly Meeting July 2026
July 27, 2026Honored to meet Ch. Shafay Hussain, Provincial Minister for Trade & Commerce. It was a productive discussion on strengthening trade and supporting the growth of the furniture industry. The meeting was attended by Chairman Haji Muhammad Afzal, Ali Ansar Ghumman, Majid Iqbal, Qasim Luqman, Hamad Aslam, and other respected participants.
گجرات میں “فرنیچر سٹی” کے قیام کی تجویز، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
لاہور: چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ چوہدری شافع حسین، وزیر صنعت و تجارت پنجاب، سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ایک جدید اور بین الاقوامی معیار کی “فرنیچر سٹی” کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔
ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں فرنیچر کی صنعت بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے، تاہم جدید تربیت، تحقیق، ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور خصوصی صنعتی انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث یہ شعبہ اپنی مکمل استعداد کے مطابق ترقی نہیں کر سکا۔
تجویز کے مطابق فرنیچر سٹی میں دو بڑے منصوبے شامل ہوں گے۔ پہلا، اسپیشلائزڈ فرنیچر ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، جہاں نوجوانوں اور ہنر مند افراد کو جدید فرنیچر ڈیزائننگ، سی این سی مشینری، ووڈ ورکنگ، اپہولسٹری، فنشنگ، کوالٹی کنٹرول اور بین الاقوامی برآمدی معیارات کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس ادارے کے قیام میں ویتنام سمیت فرنیچر کی عالمی صنعت میں کامیاب ممالک کے ساتھ تعاون بھی تجویز کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں عالمی معیار کی مہارتیں متعارف کرائی جا سکیں۔
دوسرا، فرنیچر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی، جو مکمل طور پر فرنیچر کی صنعت کے لیے مختص ہوگی۔ یہاں جدید صنعتی انفراسٹرکچر، مشترکہ سہولیات، ڈیزائن و ٹیسٹنگ مراکز، ویئر ہاؤسنگ، لاجسٹکس اور برآمدی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی صنعتکار عالمی منڈی میں زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان کی فرنیچر برآمدات میں نمایاں اضافہ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرنا، جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور ملکی فرنیچر کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔
اس موقع پر کہا گیا کہ اگر حکومت پنجاب کے تعاون سے فرنیچر سٹی کا منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو گجرات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں فرنیچر مینوفیکچرنگ، مہارت کی تربیت اور برآمدات کا ایک اہم مرکز بن سکتا ہے، جس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں نمایاں مدد ملے گی۔
ملاقات میں اس منصوبے کو حکومت، نجی شعبے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے باہمی تعاون سے آگے بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری کو عالمی سطح پر ایک مضبوط اور مسابقتی مقام دلایا جا سکے
وفد میں سابق چئرمین و صدر چیمبر علی عنصر گھمن ، حماد اسلم ، رانا بلال ، رضوان امجد ، قاسم لقمان شامل تھے۔







